Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Corona precautions

Sanitisers are not necessary for washing hands

سینیٹائزر کی ضرورت نہیں، عام صابن سے ہاتھ دھونا ہی کافی ہے، سائنسدان کا مشورہ عام صابن خاص طور پر وائرس کے حفاظتی غلاف پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیتا ہے اور وائرس ٹوٹ کر بکھر جاتا ہے  کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے عوام اس حد تک پاگل ہوچکے ہیں کہ ہینڈ سینیٹائزرز، جنہیں عام دنوں میں کوئی نہیں پوچھتا، آج بیشتر مارکیٹوں سے غائب ہوچکے ہیں؛ اور اگر کہیں سے مل بھی رہے ہیں تو بہت مہنگے داموں میں۔ اس صورتِ حال کے پیشِ نظر نیوساؤتھ ویلز یونیورسٹی، سڈنی میں کیمیا (کیمسٹری) کے پروفیسر پیلی تھورڈارسن نے 25 سلسلہ وار ٹویٹس کی مدد سے واضح کیا ہے کہ اگر ہاتھوں کو صرف صابن اور پانی سے مناسب طور پر دھو لیا جائے تو دیگر وائرسوں کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس بھی بالکل ختم ہوجائے گا: اپنی ٹویٹس میں انہوں نے صابن سے متعلق کیمیا اور وائرس کی ساخت بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ، کورونا وائرس سمیت، کسی بھی وائرس کا تمام جینیاتی مواد ایک سالماتی خول میں بند ہوتا ہے جس میں چکنائی (لپڈ) کی دوہری پرت (lipid bilayer) کسی حفاظتی غلاف کا کام کرتی ہے۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ چکنائی کی یہی دوہری پرت، عام صابن ...