کورونا وائرس سے خود کو متاثر کروائیے، 14 دن میں 7 لاکھ روپے کمائیں برطانیہ کی ایک تجربہ گاہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی شخص خود کو رضاکارانہ طور پر نئے اور وبائی کورونا وائرس سے متاثر کروائے گا، اسے نہ صرف 14 دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا بلکہ 4300 ڈالر (7 لاکھ پاکستانی روپے سے بھی زیادہ) معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ناول کورونا وائرس (COVID-19) سے ہونے والی بیماری کو اب ایک عالمی وبا قرار دیا جاچکا ہے جس سے 122 ممالک میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ ناول کورونا وائرس کی ویکسین پر بھی پوری شدت سے کام جاری ہے۔ مشرقی لندن میں واقع طبّی تحقیقی ادارے ’’ایچ ویوو‘‘ (Hvivo) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے 24 رضاکاروں کی تلاش میں ہے جو ناول کورونا وائرس کی کوئی سی بھی دو اقسام میں سے کسی ایک سے خود کو متاثر کروانے کے بعد 14 روز کےلیے قرنطینہ میں چلے جائیں۔ اس طبی خدمت کے عوض ان میں سے ہر ایک رضاکار کو 4500 ڈالر دیئے جائیں گے، جو موجودہ شرح مبادلہ کے حساب سے 7 لاکھ پاکستانی روپے سے بھی زیادہ بنتے ہیں۔ قرنطینہ کے دوران ہر رضاکار کو مسلسل زیرِ مشاہدہ رکھا جائے گ...
News and facts related to science of space,health ,medicine, physics, chemistry, biology, astronomy, geography, computer,artificial intelligence, mathematics, technology,everyday science, biotechnology, genetic engineering, psychology, human emotions,history and interesting news related all sciences and everyday life. I will hope my best to share authentic and neutral content related to the topics mentioned above.