Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Treatment of Corona virus

COPING WITH CORONA VIRUS WITH PRECAUTIONS

سیلف آئسولیشن اورسوشل ڈسٹنسنگ کیا ہے؟ کسی بھی وبا کا مقابلہ کرنےکیلئے سب سے اہم کام عام آدمی کے لیے اس سے متعلق معلومات کا حصول ہوتا ہے۔ ان معلومات میں اپنے تحفظ کی معلومات سب سے اہم ہوتی ہیں لیکن اکثر یہ معلومات لوگوں کو الجھن میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں کیونکہ وہ ان اصطلاحات کا مطلب سمجھ نہیں پاتے جنھیں اختیار کرنے کا مشورہ انھیں دیا جا رہا ہوتا ہے۔ کورونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے بعد ’سوشل ڈسٹینسنگ‘ یا ’سیلف آئسولیشن‘ جیسی اصطلاحات بھی کچھ ایسے ہی الفاظ ہیں۔  اس بلاگ کی مدد سے جانیے کہ سماجی دوری اور خود ساختہ تنہائی اختیار کرنے کا مطلب کیا ہے اور یہ کیوں اہم ہیں۔ ’ سوشل ڈسٹینسنگ‘ یا سماجی دوری عوامی صحت کے تناظر میں سوشل ڈسٹینسگ کا مطلب وہ اقدامات ہیں جن کے ذریعے آپ لوگوں کے بڑے گروہوں سے دور رہ سکتے ہیں۔ عام فہم انداز میں اگر سماجی دوری کا مطلب نکالا جائے تو وہ یہ ہے کہ باقی لوگوں سے تمام غیر ضروری رابطہ ختم کر دیا جائے اور کسی بھی قسم کے غیر ضروری سفر سے بھی گریز کیا جائے اگر آپ سماجی دوری اختیار کر رہے ہیں تو آپ کو ایسے تمام افراد سے رابطہ منقطع یا...

Volunteers produce 3D-printed valves for life-saving coronavirus treatments

اٹلی میں رضا کاروں کی تھری ڈی پرنٹرز سے ہسپتالوں کیلئےکورونا کے علاج میں استعمال ہونے والےوالوزکی تیاری اٹلی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے ہونے والے  اضافے سے نمٹنے میں تھری ڈی پرنٹرز سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔ اٹلی کی ایک تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی نے چوبیس گھنٹوں کے اندر ایک ہسپتال کو سو سے زیادہ ریسپیریٹری والوز تیار کر کے دیے ہیں۔ انٹینسیو کیئر یونٹ میں ان والوز کی مدد سے مریضوں کو سانس لینے والی مشینوں سے رابطے میں لایا جاتا ہے۔ ان والوز کا استعمال اتالوی شہر بریشا کے ایک ہسپتال میں کیا جا رہا ہے جہاں انٹینسیو کیئر یونٹ میں ڈھائی سو مریض تھے۔ ان والوز کو ایک بار میں لگاتار آٹھ گھنٹے تک استعمال ۔کیا جا سکتا ہے تھری ڈی پرنٹر سے تیار شدہ والوز کی قیمت ایک یورو سے کم بتائی جا رہی ہے۔ اس والو کے نمونے کو تیار کرنے میں تین گھنٹے لگے۔ اتالوی صحافی نونزیا والینی کو جب پتا چلا کی ہسپتال کو والوز کی قلت ہے اور سپلایر کے لیے مزید والوز موصول کرانا ممکن نہیں تو انہوں نے ہسپتال کا اِسینووا نامی کمپنی کے سی ائی او کرسٹیان فراکاسی سے رابطہ کروایا۔ فراکاسی اور میکینیکل انجینیئر آل...