Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Treatment of CORONAVIRUS

6 wrong concepts about CORONAVIRUS Treatment

کوروناوائرس کے علاج کے بارے میں6غلط افوہیں  کورونا وائرس بہت تیزی سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل رہا ہے اور اب تک اس کا مصدقہ علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم بدقسمتی سے کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے آن لائن طبی مشورے دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض مشورے بیکار مگر بے ضرر سے ہیں مگر بعض انتہائی خطرناک۔  سائنس اس بارے میں کیا کہتی ہے لہسن ۔1 سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر بہت سی ایسی پوسٹس شیئر کی گئی ہیں جن میں تجویز دی گئی ہے کہ لہسن کھانا انفیکشن کی روک تھام میں مدد گار ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ لہسن ’ایک صحت بخش غذا ہے جس میں کچھ اینٹی مائیکروبائل (جراثیم کے خلاف مدافعت) خصوصیات ہو سکتی ہیں‘ تاہم اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ لہسن کھانے سے لوگوں کو کورونا وائرس سے تحفظ مل سکتا ہے۔ اس طرح کا علاج اس وقت تک مضر صحت نہیں ہے جب تک آپ اس پر اعتماد کرتے ہوئے اس حوالے سے موجود (کورونا) مصدقہ طبی مشوروں کو نظر انداز نہ کریں۔ مگر اس طرح کے ٹوٹکوں میں مضر صحت ہونے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نامی اخبار ...