بخار، کھانسی کے علاوہ کرونا وائرس کی نئی علامات کووڈ-19 کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دیا گیا ہے اور ماہرین کی جانب سے لوگوں کوسماجی دوری اختیار رکھنے اور مصافحہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،چین سے پھیلنے والی وبا کے بعد سے دنیا بھر میں سائنسدان کورونا وائرس سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں اور اب حال ہی میں ماہرین نے وائرس کی نئی علامات بھی بتائی ہیں۔ برٹش ایسوسی ایشن آف اوٹرہینولرینگولوجی‘ کے ماہرین کا کہناہہے کہ ذائقہ محسوس نہ ہونا جب کہ سونگھنے کی حس ختم ہوجانا بھی وائرس کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی حس ختم ہونا انفیکشن کی علامات ہوسکتی ہے کیونکہ سانس کے وائرل انفیکشن میں بھی سونگھنے اور ذائقے کی حس متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں 30 فیصد ایسے مریض ہیں جن میں کورونا وائرس کے مثبت نتائج سامنے آئے، ان مریضوں میں سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس متاثر تھی۔ماہرین کا ماننا ہےکہ کووڈ-19 کے مریضوں میں تیز بخار، خشک کھانسی، سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس متاثر ہونے کی علامات بھی ظا...
News and facts related to science of space,health ,medicine, physics, chemistry, biology, astronomy, geography, computer,artificial intelligence, mathematics, technology,everyday science, biotechnology, genetic engineering, psychology, human emotions,history and interesting news related all sciences and everyday life. I will hope my best to share authentic and neutral content related to the topics mentioned above.