ک یا کوّےجانوروں میں سب سے زیادہ چالاک اورذہین ہو تے ہیں؟ کوّوں کو عرصۂ دراز سے چالاک سمجھا جاتا رہا ہے۔ مگر ممکن ہے کہ ان میں ہماری دانست سے کہیں زیادہ ذہانت ہو۔ کوّے کا نام بیٹی تھا۔ اور اسے شہرت کے آسمان پر پہنچنا تھا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان اسے حیرت سے تک رہے تھے جب اس نے پنجرے کے اندر لوہے کی ایک تار اٹھائی، پھر اس کے ایک سرے کو کسی چیز پر رکھ کر موڑا۔ یہ تار اب ایک ہُک نما اوزار بن چکی تھی جس کا ایک سرا مچھلی پکڑنے والے کانٹے کی طرح مڑا ہوا تھا۔ اس اوزار کی مدد سے بیٹی نے پلاسٹک کی ایک ٹیوب میں سے ایک بکس کو، جس میں گوشت رکھا ہوا تھا، اوپر کی جانب کھسکایا۔ پھر اس نے مزے سے اپنا لنچ کیا۔ سنہ 2002 میں بیٹی کے یہ کرتب تفریح کا ایک ذریعہ تھے۔ اس کی یہ حرکت ہماری ذہنی شعبدبازی سے قریب تھی۔ اخبارات نے اسے حیرت انگیز طور پر سیانا کوا قرار دیا۔ کئی برس بعد تحقیق سے پتا چلا کہ نیو کیلیڈونین نسل کے کوے عام طور پر اوزاروں کو موڑ توڑ کر اپنا کام نکالنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ جنگل میں تو وہ ہر وقت ایسا کرتے ہیں۔ مگر بیٹی کو دیکھنے والوں کو ایسا لگا جیسے اسے یہ بات ایک د...
News and facts related to science of space,health ,medicine, physics, chemistry, biology, astronomy, geography, computer,artificial intelligence, mathematics, technology,everyday science, biotechnology, genetic engineering, psychology, human emotions,history and interesting news related all sciences and everyday life. I will hope my best to share authentic and neutral content related to the topics mentioned above.