Skip to main content

Rumours and Ignorant methods for the treatment of CORONA VIRUS


انڈیا میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد دوسرے ممالک کی بہ نسبت کم ہے مگر اس سے نمٹنے کے لیے دیے جانے والے گمراہ کن مشوروں کی بھرمار ہے۔ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔

گائے کا پیشاب اور گوبر

ایک زمانے سے انڈیا میں گائے کے پیشاب اور گوبر کو مختلف بیماریوں کے روایتی علاج کے طور پر فروغ دیا جاتا رہا ہے۔
اور اب حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنِ پارلیمان سمن ہریپریا نے انھیں کورونا وائرس کے خلاف استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’گائے کے گوبر کے کئی فوائد ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ کورونا وائرس کو ختم کر سکتا ہے۔ گائے کا پیشاب بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔‘

گائے کے پیشاب میں ممکنہ طور پر موجود بیکٹیریا مخالف صلاحیتوں کے بارے میں پہلے بھی تحقیق کی جاتی رہی ہے۔
اور ایک ہندو قوم پرست گروہ نے انڈیا کے دارالحکومت دلی میں اسے کورونا کے علاج کے طور پر فروغ دینے کے لیے گائے کا پیشاب پینے کی تقریب بھی منعقد کی۔
مگر انڈین وائرولوجیکل سوسائٹی کے ڈاکٹر شائلندر سکسیناکہتےہیں کہ ’گائے کے پیشاب میں وائرس مخالف خصوصیات موجود ہونے کے حوالے سے کوئی طبی ثبوت موجود نہیں ہیں۔‘
اس کے علاوہ گائے کا گوبر استعمال کرنا خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ گائے کے فضلے میں خود کورونا وائرس موجود ہو سکتا ہے جو کہ انسانوں کے اندر پھلنے پھولنے لگے

الکوحل سے پاک ہینڈ سینیٹائزر

گائے کے گوبر سے تیار صابن کے علاوہ انڈیا میں ایک کمپنی کاؤ پیتھی سنہ 2018 سے ایسا الکوحل سے پاک ہینڈ سینیٹائزر بھی آن لائن فروخت کر رہی ہے جو اس کے مطابق ’مقامی گائیں سے حاصل کردہ صاف کیے پیشاب‘ کا حامل ہے۔
اس وقت یہ پروڈکٹ ختم ہوچکی ہے۔ اس کے ویب پیج پر لکھا گیا ہے کہ ’طلب میں اضافے کے سبب ہم فی صارف تعداد کو محدود کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ گاہکوں تک یہ پروڈکٹ پہنچا سکیں۔‘
اس کے علاوہ ایک مشہور ہندی نیوز چینل پر یوگا سکھانے والے گرو رام دیو نے تجویز دی ہے کہ جڑی بوٹیوں کے ذریعے گھر پر ہینڈ سینیٹائزر بنائے جائیں۔
اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جیلوئے نامی آیورویدک جڑی بوٹی، ہلدی اور تلسی کے پتے استعمال کرنے سے کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے۔
مگر عالمی ادارہ صحت اور امریکہ کے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) الکوحل والے ہینڈ سینیٹائرز کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔
اور لندن سکول آف ہائیجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن کی پروفیسر سیلی بلوم فیلڈ کہتی ہیں کہ گھر پر بنایا گیا کوئی بھی ہینڈ سینیٹائزر بے فائدہ ہوگا کیونکہ ووڈکا تک میں صرف 40 فیصد ہی الکوحل ہوتا ہے۔

سبزی خوری

گذشتہ ہفتے انڈیا کی شمالی ریاست ہریانہ کے وزیرِ صحت انیل وِج نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گوشت نہ کھائیں۔
انھوں نے ٹویٹ کی کہ ’سبزی خور بنیں۔ مختلف طرح کے جانور [کا گوشت] کھا کر کورونا وائرس جیسے وائرس نہ بنائیں جو انسانیت کے لیے خطرہ بنتے ہیں۔
اس دوران ایک ہندو قوم پرست گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس گوشت خوروں کو سزا دینے کے لیے آیا ہے۔


مگر جب مویشیوں کی پیداوار کے لیے ذمہ دار وزارت نے کہا کہ اس کی وجہ سے انڈوں اور مرغی کی فروخت میں کمی ہو رہی ہے، انڈین حکومت کی فیکٹ چیکنگ سروس نے اس دعوے کی تردید کی۔
اور حکومتی وزیر گریراج سنگھ نے کہا کہ انڈیا کے فوڈ ریگولیٹر کو اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔
یونین منسٹر گریراج سنگھ نے کہا کہ ’کورونا وائرس مچھلی، مرغی اور انڈے کھانے سے نہیں پھیلتا۔ مرغی اور مچھلی کے ساتھ ساتھ انڈے پروٹین کا اہم ذریعہ ہیں اس لیے انھیں بغیر کسی خوف کے کھائیے۔‘

کورونا کُش گدّا

کورونا وائرس کی وبا نے کئی کاروباروں کواپنی مصنوعات ’وائرس کُش‘ قرار دے کر فروخت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
مثال کے طور پر ایک 15 ہزار روپے (165 پاؤنڈ) کے ’اینٹی کورونا وائرس سے محفوظ‘ قرار دے کر اس کی تشہیر کی گئی۔

اریہانت میٹریس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر امر پاریکھ نے بی بی سی نیوز کو بتایا: ’اس میں پھپھوندی نہیں لگ سکتی، یہ اینٹی الرجک، ڈسٹ پروف اور واٹر پروف ہے، اس لیے اس کے اندر کچھ بھی نہیں جا سکتا۔‘
مگر اب یہ اشتہار ہٹا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ ہم نے اس پر ردِعمل آنے کے بعد اس کی ایسی تشہیر نہیں کی۔‘

Comments

Popular posts from this blog

Seven beautiful animals we cannot see now

Seven beautiful animals we cannot see now We may think of the extinction of a species as a sudden but occasional event, but the reality is that extinction is alarmingly normal. According to the World Wildlife Fund for Nature (WWF), about 10,000 species become extinct each year. But the WWF says the exact number is not known because we do not yet know how many species there are around the world. Let's take a look at some of the animals that became extinct from  this planet and also see which of them came back in a surprising and unexpected way. 1: Yangtze River Dolphin Scientific name: Lipotes vexillifer Kingdom: Animalia Phylum: Chordata Class: Mammalia Order: Artiodactyla Infraorder: Cetacea Clade: Delphinida Superfamily: Lipotoidea Family: Lipotidae Genus: Lipotes Miller, 1918  Species: L. vexillifer  The Yangtze River dolphin, which became extinct in 2006, was a pale gray mammal that looked relatively less powerful than its cousins ​​floating in the ocean. Beneath its simple bod

What are the Secrets of Longevity(long life) of Blue Zone People???

Secrets of Longevity(long life) of Blue Zone People There are some areas in the world where people live a very long life. One of them is a town surrounded by rain forests and beaches famous for surfing. The two territories are islands in the turquoise waters of the Mediterranean. Another town is located in the last part of the Algerian Sea in Japan, and the fifth place in the series is a small town in the US state of California, which means beautiful hill. If you want a long and healthy life then these are probably the best areas to be born. Blue Zone Nicoya in Costa Rica, Sardinia in Italy, Ikaria in Greece, Okinawa in Japan and Lomo Linda in California These areas are called the Blue Zone, where they are ten times more likely to live to be 100 years old than the average in the United States. The term blue zone was first coined by Italian epidemiologist Gianni Pace and Belgian demographer Michael Pauline. The two men were researching death rates in Sardinia. During their res

Top 7 rivers where people can search gold

Top 7 rivers where people can search for gold  Most of the rivers of the world have gold deposits in their paths and contain dissolved gold particles in their waters. Due to geological changes many rivers still contain gold particles and large lumps in them. The race for gold search which began in the 19th century is now over. But there are still some places near rivers where ordinary people can find gold. Such rivers abound in the United States, and on some shores, ordinary people can try their luck for a golden treasure for a small fee. Earlier, the largest gold bar in California was discovered by an ordinary person. Many of the world's rivers are still famous for gold. The list includes many American rivers. 1.Reed Gold Mine, Charlotte, USA The Reed Gold Mine is located in Cabaret County, Midland, North Carolina, and is the first documentary commercial gold mine in the United States. In 1799, Conrad Reid found a 17-pound yellow "rock" in Little Meadow Creek. For thre